خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ


کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *