لاہور، پولیس کو رشوت دینے کی کوشش پر دو شہریوں کے خلاف مقدمات درج

لاہور، پولیس کو رشوت دینے کی کوشش پر دو شہریوں کے خلاف مقدمات درج


لاہور:

نیوانارکلی پولیس نے جعفر نامی شخص کے خلاف 5 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم سابق ریکارڈ یافتہ ہے جسے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق جعفر نے معاملہ ختم کرنے کے لیے 5 ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے رقم قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ مقدمہ سب انسپکٹر محمد حفیظ حنیف کے بیان پر درج کیا گیا۔

دوسری جانب مصری شاہ پولیس نے بھی رشوت دینے کی کوشش کے الزام میں عمر فاروق نامی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمر فاروق اپنے دوست کے ہمراہ تھانے میں درخواست دینے آیا تھا، جہاں اس نے مبینہ طور پر ایک اہلکار کو ایک ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔

پولیس نے اے ایس آئی محمد فاروق کے بیان پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمہ زیر دفعہ 162 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *