یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے گوجر خان میں پروقار تقریب

یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے گوجر خان میں پروقار تقریب

گوجر خان: یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے گوجر خان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 1965 کی جنگ کے دوران چونڈہ سیکٹر میں شہید نائیک محمد اکثر سمیت تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب میں سابق فوجی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے ملکی بقاء، قومی سلامتی اور خودمختاری کو شہداء پاکستان کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت قرار دیا۔

کموڈور (ر) ارشد محمود خان نے کہا کہ قوم آج آزاد فضا میں سانس لے رہی ہے تو اس میں شہداء کی قربانیوں کا بنیادی کردار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد حیدر نے کہا کہ جب بھی وطن نے پکارا، خطہ پوٹھوہار کے بہادر سپوتوں نے اپنا لہو پیش کیا ہے۔

رہنما تحریک جوان پاکستان عبداللہ حمید گل نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے قوم آج عزت کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے کہا کہ اس دھرتی نے ہمیشہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والے بہادر سپوت پیدا کیے ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا کہ مشکل وقت میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوئی اور جوانوں نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

 

 

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *