وائٹ ہاؤس؛ ٹرمپ کی ایک اور خوبرو پریس اسسٹنٹ نے عہدے سے استعفی کیوں دیا؟

وائٹ ہاؤس؛ ٹرمپ کی ایک اور خوبرو پریس اسسٹنٹ نے عہدے سے استعفی کیوں دیا؟

وائٹ ہاؤس کی خاتون پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مستعفی ہونے کے بعد ٹرمپ کی ایک نوجوان پریس سیکرٹری نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایکرا نے 2016 میں محض 14 سال کی عمر میں ٹرمپ کی ایک انتخابی ریلی میں شرکت کی تھی اور تقریباً ایک دہائی بعد انہیں وائٹ ہاؤس میں صدر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلی ایکرا نے جولائی 2025 میں ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ ابتدا ہی سے اس عہدے کو محدود مدت کے لیے سنبھالنے کا ارادہ رکھتی تھیں، تاہم اس دوران انہیں امریکی صدر کے متعدد اہم ملکی اور غیر ملکی دوروں میں شرکت کا موقع ملا۔

ایکرا نے وائٹ ہاؤس کے ٹریول آفس سے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا، جس کے بعد انہیں پریس آفس منتقل کردیا گیا۔ وہاں انہوں نے پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ سمیت انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ کام کیا۔

ان کی ذمہ داریوں میں صدارتی دوروں کے دوران میڈیا سے متعلق انتظامات، وائٹ ہاؤس کی تقریبات اور پریس بریفنگز میں معاونت شامل تھی۔ وہ صدر کے ساتھ ایئر فورس ون کے ذریعے ہونے والے بعض سفری دوروں میں بھی موجود رہیں۔

مگر اب انھوں نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ہے, وائٹ ہاؤس کی مصروف زندگی کو الوداع کہنے کی وجہ سیاست نہیں بلکہ شادی ہے۔ ایکرا اور ان کے منگیتر کافی عرصے سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور رواں ماہ کے آخر میں شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ انڈیانا میں رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ایکرا نے صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے الوداعی پیغام بھی جاری کیا۔ انہوں نے یاد کیا کہ 2016 میں جب وہ صرف 14 برس کی تھیں تو انڈیانا میں ٹرمپ کی ایک انتخابی ریلی میں شریک ہوئی تھیں۔

ایکرا کی کہانی میں ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جس سیاسی شخصیت کو انہوں نے نوعمری میں ایک ریلی کے شرکا میں بیٹھ کر دیکھا تھا، چند سال بعد اسی شخصیت کے وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

اب وہ سرکاری عہدہ چھوڑ کر اپنی زندگی کے ایک نئے باب، یعنی شادی اور انڈیانا میں نئی زندگی، کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

 

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *