کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال میں ایک بار پھر پرتگال کی نمائندگی کے لیے خود کو دستیاب ثابت کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 41 سالہ اسٹار فٹبالر کو نئے کوچ جارجے جیسس نے آئندہ نیشنز لیگ کے میچز کے لیے پرتگال کے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے جس سے واضح ہے کہ رونالڈو کا بین الاقوامی سفر 2026 ورلڈ کپ کے بعد بھی جاری رہے گا۔

اس انتخاب کے ساتھ رونالڈو اور جیسس کا ایک دلچسپ دوبارہ ملاپ بھی ہوا ہے۔

دونوں گزشتہ سیزن میں سعودی کلب النصر میں ساتھ تھے جہاں جیسس کی کوچنگ میں رونالڈو نے پہلی مرتبہ سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

فیصلہ کن میچ میں النصر نے دامک کو 1-4 سے شکست دی تھی اور رونالڈو نے دو گول کیے تھے۔

پرتگال 11 دن میں نیشنز لیگ کے چار میچ کھیلے گا جس کا آغاز 24 ستمبر کو ویلز کے خلاف میچ سے ہوگا۔

اس کے بعد ناروے، ڈنمارک اور دوبارہ ناروے کے خلاف میچز ہوں گے۔

رونالڈو اب تک 979 گول کر چکے ہیں اور نیا انٹرنیشنل شیڈول انہیں 1000 گول کے سنگ میل کے مزید قریب پہنچنے کا موقع دے گا۔

واضح رہے کہ پرتگال موجودہ نیشنز لیگ چیمپئن بھی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *