آبنائے ہرمز پر ایران اور خلیجی ممالک کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی

آبنائے ہرمز پر ایران اور خلیجی ممالک کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی

ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال پر آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا عمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔

عمان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو صلالہ میں ہونے والا علاقائی اجلاس تعمیری مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے ملتوی کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اجلاس کی میزبانی عمان میں ہونے کی تصدیق کی تھی جس میں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز کے مستقبل اور موجودہ صورتحال پر مذاکرات متوقع تھے۔

تہران کے مطابق اجلاس میں عراق اور خلیجی ممالک شریک ہونے تھے تاہم کسی خلیجی ملک نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق نہیں کی تھی جبکہ بحرین نے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ خطے میں استحکام اور دیرپا تعاون کے لیے مثبت اور تعمیری مذاکرات کو فروغ دینے کا عزم برقرار ہے۔

آبنائے ہرمز مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران اہم ترین فلیش پوائنٹس میں شامل ہے اور اس کے ذریعے عالمی تیل و گیس کی بڑی مقدار منتقل ہوتی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *