کراچی، نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


کراچی:

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیموریہ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل عمران خان کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں تینوں ملزمان شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے تینوں ملزمان بعد ازاں دم توڑ گئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *