کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان جاں بحق

شہرقائد میں مسلح ڈاکوؤں  نے مزاحمت پرایک گھرکا چراغ بجھادیا، شاہ لطیف ٹاؤن الیکٹرانکس شاپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جو دکان کا مالک تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کر نے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں الیکٹرانکس شاپ کا مالک جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معصوم و نہتے شہریوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کےعلاقے شاہ لطیف ٹاون سیکٹر16 بی میں واقع الیکٹرانکس شاپ پرڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرپیش آیا۔

مسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں الیکٹرانکس شاپ کے مالک سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخمی الیکٹرانکس شاپ کا مالک دم توڑگیا، جس کی شناخت 30 سالہ سعید نواز جبکہ زخمی کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے لیے کرائم سین یونٹ کوطلب کیا۔

ایس ایچ اوشاہ لطیف محمد علی شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ 3 ڈاکو الیکٹرانکس شاپ میں واردات کی نیت سے داخل ہوئے تودکاندارکی جانب سے مزاحمت کی گئی جبکہ متوفی نے  اپنا لائسنس یافتہ پستول اٹھایا تو ڈاکوؤں اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے شاپ کا مالک اورایک ہیئر ڈریسرزخمی ہوگیا جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شاپ مالک راستے میں دم توڑگیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ زخمی ہیئر ڈریسر منیر مقتول سعید نواز کی شاپ میں بیٹھا ہوا تھا، دکاندار کو سینے اور پیٹ سمیت 2 سے زائد گولیاں لگی جبکہ ہیئر ڈریسرکوبازو اور کمر میں 2 گولیاں لگیں۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول شاپ مالک شاہ لطیف ٹاؤں کا ہی رہائشی تھا انھوں نے بتایا کہ پولیس موقع پر موجود ہے اورواقعے کی مزید جانچ جاری ہے جبکہ فرارہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،رواں سال شہرقائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے معصوم و نہتے شہریوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے۔

بعد ازاں شاہ لطیف میں عوام نے ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے جاں بحق ہونے کے خلاف مرکزی شاہراہ پر احتجاج کیا اور سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بند کردیا، بعد ازاں پولیس نے یقین دہانی کرا کے ملزمان کو منتشر کردیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *